کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 30
معاونت میں پیش پیش رہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی محنتوں کو قبول فرما کر نجات کا ذریعہ بنائے، آمین۔ اسی طرح تلمیذ رشید حافظ عثمان شفیق حفظہ اللہ بھی شکریہ کے مستحق ہیں جنہوں نے کتاب تیار کرنے میں ڈھارس بندھائی ورنہ میں تو سستی اور کاہلی کا شکار ہو رہا تھا اور بعض بھائیوں کے رویے سے اکتاہٹ کا شکار ہو رہا تھا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی سستیاں اور کاہلیاں دُور فرما کر ہمیں مستعدی اور تندہی سے کام کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور ہم سے اپنی مرضی کے مطابق کام لے لے۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر کوئی کام پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا۔ ابو الحسن مبشر احمد ربانی عفا اللہ عنہ رئیس مرکز الحسن P/2، 88 سبزہ زار سکیم ملتان روڈ، لاہور ..................