کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 292
قاضی ابن ابی العز الحنفی فرماتے ہیں: ’’و اعلم رحمک اللّٰہ و إیانا أن باب التکفیر و عدم التکفیر باب عظمت الفتنۃ و المحنۃ فیہ و کثر فیہ الإفتراق و تشتت فیہ الأہواء و الآراء و تعارضت فیہ دلائلہم۔‘‘ ( شرح العقید الطحاویۃ: 2/482، ط: مؤسسۃ الرسالۃ: 1/732، ط: دار ابن الجوزي۔) ’’جان لے اللہ تجھ پر بھی رحم کرے اور ہم پر بھی بلاشبہ تکفیر اور عدم تکفیر کا باب ایسا ہے جس کی وجہ سے فتن اور ابتلاء بہت بڑھ گئی ہے اور اس کی وجہ سے افتراق بڑھ گیا ہے اور خواہشات و آراء بکھر گئی ہیں اور ان کے دلائل میں تعارض واقع ہوا ہے۔‘‘