کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 266
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ’’أن الناس قد یکون فیہم من معہ شعبۃ من شعب الإیامان و شعبۃ من شعب الکفر أو النفاق و یسمی مسلمان کما نص علیہ أحمد … و قد یکون مسلمان و فیہ کفر دون الکفر الذي ینقل عن الإسلام بالکلیۃ کما قال الصحابۃ إبن عباس وغیرہ کفر دون کفر و ہذا قول عامۃ السلف … کما قال إبن عباس و أصحابہ فی قولہ: {وَ مَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوْنَ} (المائدۃ: 44) قالوا: ’’کفر لا ینقل عن الملۃ و کفر دون کفر و فسق دون فسق و ظلم دون ظلم۔‘‘[مجموع الفتاوی لابن تیمیۃ: 7/350-351] ’’بلاشبہ لوگوں میں بعض اوقات وہ بھی ہوتے ہیں جس کے پاس ایمان کی شاخوں میں سے کوئی شاخ اور کفر یا نفاق کی شاخوں میں سے کوئی شاخ ہوتی ہے اور اسے مسلم کا نام دیا جاتا ہے جیسا کہ اس پر امام احمد نے نص ذکر کی اور کبھی مسلمان ہوتا ہے اور اس میں اس کفر سے جو اسلام سے مکمل طور پر خارج کر دیتا ہے چھوٹا کفر ہوتا ہے جیسا کہ عبداللہ بن عباس وغیرہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا کہ کفر دون کفر بھی ہوتا ہے اور یہ عام سلف صالحین کا قول ہے جیسا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما اور ان کے اصحاب نے اللہ کے اس فرمان: {وَ مَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوْنَ} (المائدۃ: 44) کے بارے میں کہا: یہ ایسا کفر ہے جو ملت اسلام سے خارج نہیں کرتا اور کفر دون کفر، فسق دون فسق اور ظلم دون ظلم ہے۔‘‘