کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 260
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ((ألا إن ربي أمرني أن أعلمکم ما جہلتم مما علمني یومي ہذا کل مال نحلتہ عبدا حلال و إني خلقت عبادی حنفاء کلہم و إنہم أتتہم الشیاطین فاجتالتہم عن دینہم و حرمت علیہم ما أحللت لہم و أمرتہم أن یشرکوا بي ما لم أنزل بہ سلطانا۔)) [ صحیح مسلم، کتاب الجنۃ : 63/2865] ’’آگاہ رہو بلاشبہ میرے رب نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اپنے اس دن میں جو اس نے مجھے سکھایا ہے اس میں سے جس سے تم جاہل ہو تمہیں سکھا دوں (اور کہتا ہے) ہر وہ مال جو میں نے اپنے کسی بندے کو عطا کیا وہ اس کے لیے حلال ہے اور بے شک میں نے اپنے سب بندوں کو ایک طرف جھکنے والا پیدا کیا اور بلاشبہ ان کے پاس شیاطین آئے انہوں نے ان پر حرام کر دیا اور ان کو حکم دیا کہ وہ میرے ساتھ شرک کریں جس کی میں نے کوئی دلیل نازل نہیں کی۔‘‘