کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 238
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ’’والحجۃ علی عباد انما تقوم بشیئین بشرط التمکن من العلم بما أنزل اللّٰہ والقدۃ علی العمل بہ فاما العاجز عن العلم کالمجنون أو العاجز عن العمل فلا أمر علیہ ولا نہي۔‘‘ [مجموع الفتاوی لابن تیمیہ: 20/59] ’’بندوں پر حجت دو چیزوں کے ساتھ قائم ہوتی ہے: جو کچھ اللہ نے نازل کیا ہے اس کے بارے میں پوری طرح علم رکھتا ہو، اور اس پر عمل کرنے پر قدرت بھی ہو۔ علم سے عاجز، مجنون کی طرح ہے اور عمل سے عاجز پر امر و نہی نہیں ہیں۔‘‘