کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 236
خلاصۃ القول 1 جہاں دین کی تبلیغ نہ ہوئی ہو وہاں حکم سے قبل تبلیغ کرنا اتمامِ حجت کے لیے لازم ہے۔ 2 اسی طرح جہاں دین کی صحیح شکل نہ پہنچی ہو وہاں بھی یہی حکم ہے۔ 3 عمل کرنے کے بارے میں جو جتنا جانتا ہے اتنا ہی وہ مکلف ہے۔ 4 تکفیر کے لیے ہر شخص کے احوال کا انفرادی طور پر جائزہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ 5 جہالت اور ہٹ دھرمی میں فرق کی بناء پر حکم بھی مختلف ہوگا۔