کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 226
شیخ محمد بن ابراہیم لکھتے ہیں ’’أشیاء تکون غامضۃ فہذہ لا یکفر الشخص فیہا ولو بعد ما أقیمت علیہ الأدلۃ و سوائً کانت فی الفروع أو الاصول و من أمثلۃ ذلک الرجل الذی أوصی أہلہ أن یحرقوہ اذا مات۔‘‘ ’’بعض اشیاء پیچیدہ اور غیر واضح ہوتی ہیں، ان کے مرتکب شخص کی تکفیر نہیں کی جائے گی اگرچہ اس پر دلائل قائم ہونے کے بعد ہوں خواہ وہ فروع میں ہوں یا اصول میں۔ یعنی عملی اور اعتقادی دونوں طرح کے مسائل میں جہاں غموض و پیچیدگی ہو گی تو ان میں کسی کی تکفیر نہیں کی جائے گی۔‘‘