کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 196
متاول ہے تو وہ معذور ہے اس پر کچھ گناہ نہیں اسے تعلیم دینا واجب ہے پھر جب قرآن اور حدیث سے اس پر حجت قائم ہو جائے اور وہ سرکشی اور عناد کرتے ہوئے ان دونوں کی مخالفت کرے تو وہ کافر ہے اس پر مرتد ہونے کا حکم لگایا جائے گا۔‘‘ ایک اورمقام پر لکھتے ہیں: ’’وأبین من شیء فی ہذا قول اللّٰہ تعالی:( إِذْ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ هَلْ يَسْتَطِيعُ رَبُّكَ أَنْ يُنَزِّلَ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِنَ السَّمَاءِ )(المائدۃ: 112) إلی قولہ:(وَنَعْلَمَ أَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا )(المائدۃ: 113) فہؤلاء الحواریون الذین أثنی اللّٰہ عزوجل علیہم قد قالوا بالجھل لعیسی علیہ السلام ہل یستطیع ربک أن ینزل علینا مائدۃ من السماء ولم یبطل بذلک إیمانہم وہذاما لا مخلص منہ وإنما کانوا یکفرون لو قالوا ذلک بعد قیام الحجۃ وتبیینہم لھا۔‘‘[1] ’’اس مسئلہ میں سب سے واضح اللہ تعالیٰ کا یہ کلام ہے ’’اور جب حواریوں نے کہا: اے عیسیٰ ابن مریم!کیا تمہارا رب ہم پر آسمان سے خوان نازل کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔‘‘ اللہ کے اس فرمان تک: ’’اور ہم جان لیں کہ تو نے ہم سے سچ کہا ہے۔‘‘ یہ وہی حواری ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے مدح سرائی کی ہے جنہوں نے جہالت کی بناء پر عیسیٰ علیہ السلام سے کہا: کیا تیرا رب ہمارے اوپر آسمان سے خوان نازل کرنے کی طاقت رکھتا ہے؟ اس سے ان کا ایمان باطل نہیں ہوا یہ وہ دلیل ہے جس سے چھٹکارا اورمفر نہیں، وہ کافر تو تب ہوتے جب ان پر قیام حجت ہو جاتی اور بات واضح طور پر ان کے لیے کھل جاتی، اس کے بعد بھی یہی کہتے۔‘‘ علامہ ابن الوزیر رحمہ اللہ مذکورہ بالا حدیث جو ایک آدمی کی وصیت کے بارے میں ہے ذکر کرنے کے بعد رقمطراز ہیں: ’’وفی حدیث حذیفۃ أنہ کان نباشا وإنما أدرکتہ الرحمۃ لجھلہ وإیمانہ باللّٰہ والمعاد لذلک خاف العقاب وأما جھلہ بقدرۃ اللّٰہ تعالی علی ما ظنہ محالا فلا یکون کفرا إلا لو علم أن الأنبیاء جاؤا بذلک وأنہ ممکن مقدور ثم کذبہم أو أحدا منہم لقولہ تعالی وما کنا معذبین حتی نبعث رسولا وہذا أرجی حدیث لأہل الخطأ فی التأویل۔‘‘[2]
[1] ) الفصل لابن حزم: 2/272۔ [2] ) إیثار الحق علی الخلق، ص: 394۔