کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 162
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ’’فإن الإیجاب والتحریم والثواب والعقاب والتکفیر والتفسیق ہو إلی اللّٰہ ورسولہ؛ لیس لأحد في ہذاحکم وإنما علی الناس إیجاب ما أوجبہ اللّٰہ ورسولہ، وتحریم ما حرمہ اللّٰہ ورسولہ۔‘‘ [مجموع الفتاوی لابن تیمیۃ: 5/554۔555] ’’یقینا کسی چیز کو واجب و حرام ٹھہرانا اور ثواب و عقاب اور تکفیر و تفسیق اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ہے اس میں کسی بھی فرد کا کوئی حکم نہیں لوگوں پر صرف وہ چیز واجب ہے جسے اللہ اور اس کے رسول نے واجب کیا اور حرام وہ ہے جسے اللہ اور اس کے رسول نے حرام قرار دیا۔‘‘