کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 148
امام سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ سے ارجاء کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا ’’ مروجہ کہتے ہیں ایمان قول کا نام ہے اور ہم کہتے ہیں ایمان قول اور عمل کا نام ہے اور مرجۃ نے اس شخص کے لیے جنت کو واجب قرار دیا ہے جس نے گواہی دی کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اس حالت میں کہ وہ فرائض کے ترک کرنے پر اپنے دل سے مصر اور معترف ہے اور انہوں نے فرائض کے ترک کو حرام چیزوں کے ارتکاب کی طرح ذنب اور گناہ کا نام دیا ہے اور یہ ہرگز برابرنہیں ہے اس لیے کہ حرام کردہ اشیاء کا ارتکاب حلال سمجھنے کے بغیر کرنا معصیت و نافرمانی ہے اور جہالت و عذرکے بغیر جان بوجھ کر فرض ترک کرنا کفر ہے۔‘‘