کتاب: مسئلہ رؤیتِ ہلال اور 12 اسلامی مہینے - صفحہ 373
شوال وجۂ تسمیہ رمضان المبارک کے بعد،اسلامی سال کا دسواں مہینہ شوال ہے۔ یہ شَوَلَ سے ہے جس کے معنی بلند کرنے کے ہیں۔ کہتے ہیں کہ عرب میں اس مہینے میں اونٹنی اپنی دُم بلند کرتی ہے، اس لیے اس مہینے کو شوال کہاجاتا ہے۔ ’سُمِّيَ بِذٰلِکَ لِشَوْلَانِ النَّاقَۃِ فِیہِ بِذَنَبِھَا‘ فضائل حج کے تین مہینوں میں ایک مہینہ شوال ہے۔ عیدالفطر اسی مہینے کی یکم تاریخ کو عیدالفطر ہوتی ہے جو مسلمانوں کی دو عیدوں میں سے پہلی عید ہے۔ فِطر کے معنی ہوتے ہیں، روزہ چھوڑ دینا۔ چونکہ شوال کا چاند دیکھتے ہی رمضان المبارک کے روزے ختم ہوجاتے ہیں، اس لیے اسے عید الفطر کہا جاتا ہے، یعنی وہ عید جو رمضان کے روزوں کے خاتمے پر ہوتی ہے۔ اس عید کا مقصد اس امر پر خوشی کا اظہار اور بارگاہِ الٰہی میں تشکر کا اعتراف ہے کہ اللہ نے رمضان المبارک کے جو روزے ہم پر فرض کیے تھے، وہ اللہ کی توفیق سے ہم