کتاب: مسئلہ رؤیتِ ہلال اور 12 اسلامی مہینے - صفحہ 305
کا روزہ رکھا، اس کے لیے یہ روزہ تمام عمر بھر کے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا اور اگر اس سال مرجائے گا تو شہید ہوگا۔‘‘ حدیث پاک میں ہے: ’’جس نے رجب کے مہینے میں ایک بار سورۂ اخلاص پڑھی، اللہ تعالیٰ اس کے پچاس سال کے گناہ بخش دے گا۔‘‘[1] رجب کی خصوصی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو کوئی رجب کی جمعرات کا روزہ رکھے گا، پھر جمعہ کی رات میں مغرب سے لے کر عشاء تک بارہ رکعت نماز پڑھ لے اور ہر رکعت میں ایک بار سورۂ فاتحہ، تین بار سورۂ قدر اور بارہ بار سورۂ اخلاص پڑھ لے اور ہر دو رکعت پر سلام پھیر دے اورسلام پھیر کر70بار یہ درود پڑھ لے: ’اَللّٰہُمَّ! صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الأُْمِّيِّ وَ عَلٰی اٰلِہٖ وَسَلَّمَ‘ پھر سجدہ کرے جس میں 70دفعہ: ’سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّنَا وَ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوحِ‘ کہے، پھر سجدے سے سر اٹھا کر70بار یہ دعا پڑھے: ’رَبِّ! اغْفِرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیزُ الأَْعْظَمُ (أَوْ أَنْتَ الأَْعَزُّ الأَْکْرَمُ)‘ پھر دوسرے سجدے میں جاکر پہلے سجدے والی دعائیں پڑھے تو مرادیں پوری ہوں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو بندہ اور جو کنیز یہ نماز پڑھ لے گی یقینا حق تعالیٰ اس کے تمام گناہ بخش دے گا اگرچہ وہ
[1] لم أجدہ ۔