کتاب: مسئلہ رؤیتِ ہلال اور 12 اسلامی مہینے - صفحہ 300
ضرورت نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بدعات سے محفوظ رکھے اور خالص بے آمیز اور سادہ اسلام پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ جہاں تک واقعۂ معراج کی تفصیلات کا تعلق ہے، اس کے لیے ملاحظہ ہو ہماری کتاب ’’واقعۂ معراج اور اس کے مشاہدات۔‘‘ رجب کے فضائل میں من گھڑت روایات ماہ رجب اور اس میں کی جانے والی رسومات و بدعات کے من گھڑت فضائل جو سادہ لوح عوام الناس کے سامنے بیان کیے جاتے ہیں ہم انھیں بطور ثبوت ہدیۂ قارئین کر رہے ہیں تاکہ وہ ان حضرات کی جسارت ملاحظہ فرمائیں کہ کس بے باکی سے وہ پیغمبر اسلام کی طرف جھوٹی باتیں منسوب کرتے ہیں۔ یہ چار مضمون ہیں۔ انھیں ترتیب وار ملاحظہ فرمائیں: (1) رجب المرجب کی (من گھڑت) فضیلت رجب توبہ کا مہینہ ہے، شعبان ریاضت کا مہینہ ہے اور رمضان تقرب کا مہینہ ہے۔ رجب عبادت کا، شعبان زہد کا اور رمضان زیارت کا مہینہ ہے۔ رجب میں اللہ تعالیٰ نیکیاں دگنی فرما دیتا ہے، شعبان میں برائیاں مٹا دیتا ہے اور رمضان میں بزرگیوں کا انتظام کیا جاتا ہے اور رجب نیکیوں میں سبقت کرنے والوں کا، شعبان درمیانے مومنوں کا اور رمضان گنہگاروں کا مہینہ ہے۔ ماہ رجب بڑی فضیلت کا حامل ہے۔ رجب لفظ ترجیب سے نکلا ہے جس کے معنی تعظیم کے ہیں۔ اس کے دیگر معانی بھی ملاحظہ فرمائیں: ٭ الاصب (سب سے تیز بہاؤ) اس ماہ میں توبہ بڑی جلدی قبول ہوتی ہے اور عصیاں