کتاب: مسئلہ رؤیتِ ہلال اور 12 اسلامی مہینے - صفحہ 278
لوحِ محفوظ میں تثبیت کا حق ہے حاصل مرد عورت سے بنا دیتے ہیں غوث الاغواث 2 ایک روز ایک عورت حضرت محبوب سبحانی غوث صمدانی شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ النورانی کی بارگاہِ غوثیت کی پناہ میں حاضر ہوکر عرض کرنے لگی کہ حضور دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اولاد عطا فرمائے۔ آپ نے مراقبہ فرما کر لوحِ محفوظ کا مشاہدہ فرمایا تو پتہ چلا کہ اس عورت کی قسمت میں اولاد نہیں لکھی ہوئی تھی، پھر آپ نے بارگاہِ الٰہی میں دو بیٹوں کے لیے دعا کی۔ بارگاہ سے ندا آئی کہ اس کے لیے تو لوحِ محفوظ میں ایک بھی بیٹا نہیں لکھا ہوا، آپ نے دو بیٹوں کا سوال کردیا۔ پھر آپ نے تین بیٹوں کے لیے سوال کیا تو پہلے جیسا جواب ملا، پھرآپ نے سات بیٹوں کا سوال کیا تو ندا آئی: اے غوث! اتنا ہی کافی ہے، یہ بھی بشارت ملی کہ اللہ تعالیٰ اس عورت کو سات لڑکے عطا فرمائے گا۔‘‘[1] 3 حضرت محبوبِ سبحانی قطب ربانی غوث صمدانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ النورانی کا ایک خادم انتقال کرگیا۔ اس کی بیوی آہ وزاری کرتی ہوئی آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کرنے لگی کہ حضور میرا خاوند زندہ ہونا چاہیے۔ آپ نے مراقبہ فرمایا اور علم باطن سے دیکھا کہ عزرائیل اس دن کی تمام ارواح قبضہ میں لے کر آسمان کی طرف جارہا ہے تو آپ نے عزرائیل علیہ السلام سے کہا ٹھہر جائیں اورمجھے میرے فلاں خادم کی روح واپس کردیں تو عزرائیل علیہ السلام نے جواب دیا کہ میں ارواح کوحکم الٰہی سے قبض کرکے اس کی بارگاہِ الٰہیہ میں پیش کرتا ہوں تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں اس شخص کی روح تجھے
[1] کراماتِ غوث اعظم از محمد شریف نقشبندی، صفحہ: 81,80۔