کتاب: مسئلہ رؤیتِ ہلال اور 12 اسلامی مہینے - صفحہ 26
ہمارے پیش نظر بھی اس کتاب کی تالیف و اشاعت سے اس کے سوا کوئی اورمقصد نہیں کہ اسلامی تعلیمات سے بے خبر مسلمان عوام کو اس کتاب کے ذریعے سے ایسی روشنی اور رہنمائی نصیب ہو کہ وہ شرک و بدعت کی تاریکیوں سے نکل کر قرآن و سنت کے اجالے میں آجائیں اور آبائی رسم و رواج چھوڑ کر دین حقہ کو اختیار کر لیں۔ وَاللّٰہُ ھُوَ الْھَادِي إِلٰی سَوَائِ السَّبِیلِ ۔
(حافظ) صلاح الدین یوسف
40/124 شاداب کالونی، علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو، لاہور
ذوالحجہ: 1431ھ/ نومبر 2010ء
فون : 36316931-042 موبائل: 4133675-0321