کتاب: مسئلہ رؤیتِ ہلال اور 12 اسلامی مہینے - صفحہ 230
ربیع الاول وجۂ تسمیہ عربوں کے ہاں یہ مہینہ موسم بہار کا پہلا مہینہ قرار پایا تھا، اس لیے اسے ربیع الاول کہتے تھے۔[1] فضائل ربیع الاول، اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ اس اعتبار سے نہایت ممتاز ہے کہ اس مہینے کی 9 تاریخ ہی کو ہمارے پیغمبر نبیٔ عربی، سید الاولین والآخِرین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی اوراسی مہینے کی بارہ تاریخ کو آپ دنیا سے رحلت بھی فرما گئے۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مسنون اعمال اس مہینے سے مخصوص کسی نیک عمل کی فضیلت کے بارے میں کوئی نص قرآن و حدیث میں نہیں ہے نہ اس کی کوئی فضیلت ہی کسی حدیث میں بیان کی گئی ہے، لہٰذا جو مسنون اعمال عام دنوں میں کیے جاتے ہیں، وہ اس مہینے میں بھی کیے جائیں۔
[1] اردو دائرہ معارف اسلامیہ۔