کتاب: مسئلہ رؤیتِ ہلال اور 12 اسلامی مہینے - صفحہ 228
اور سیروتفریح کے لیے نکلنا بڑا عجیب ہے۔ جو لوگ ناواقفیت میں ایسا کر رہے ہیں ان کا عذر تو پھر بھی شاید مسموع ہو لیکن تاریخی حقائق جاننے کے باوجود کوئی شخص صفر کے آخری بدھ کو جاہلانہ اور مبتدعانہ خیالات کے مطابق بطورِ جشن مناتا ہے تو اس کی سنگدلی قابلِ صد ماتم ہے۔ إِنْ کُنْتَ لَا تَدْرِي فَتِلْکَ مُصِیبَۃٌ وَإِنْ کُنْتَ تَدْرِي فَالْمُصِیبَۃُ أَعْظَمُ