کتاب: مسئلہ رؤیتِ ہلال اور 12 اسلامی مہینے - صفحہ 211
سے عاشورا کے دن اپنے متعلقین پر کشادگی کی تو اس پر اللہ تعالیٰ سال بھر تک کشادگی کرتا ہے۔ عاشورا کے دن روزہ رکھو کیونکہ یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول کی۔ اور یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے حضرت ادریس کو بلند مرتبے پر سرفراز فرمایا۔ یہ وہی دن ہے جس میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ سے نجات دی گئی۔ اور یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے حضرت نوح علیہ السلام کو کشتی پر سے اتارا۔ عاشورا ہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل فرمائی۔ اسی دن میں اللہ تعالیٰ نے حضرت اسماعیل کا فدیہ (دنبہ کی صورت میں) دیا۔ اسی دن اللہ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو جیل سے چھٹکارا دلایا۔ اور اسی دن اللہ نے یعقوب علیہ السلام کو ان کی قوت بینائی واپس دی۔ اسی دن اللہ نے ایوب علیہ السلام سے بلائیں دور فرمائیں۔ یہی وہ دن ہے جس میں اللہ نے حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نکالا۔ اسی دن اللہ نے دریا کو چیر کر بنی اسرائیل کے لیے راستہ بنایا۔ اسی دن اللہ نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سب اگلے پچھلے گناہ معاف کیے۔ اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دریائے نیل عبور کیا۔ یہی وہ دن ہے جس میں حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کو توبہ کرنے کی توفیق ہوئی۔ اور جس نے عاشورا کا روزہ رکھا اس کے چالیس سال کے گناہوں کا کفارہ ہو گیا۔ دنیامیں سب سے پہلے اللہ نے یوم عاشورا پیدا کیا۔ عاشورا کا دن ہی وہ پہلا دن ہے جس دن اللہ نے آسمان سے مینہ برسایا۔ سب سے پہلی رحمت عاشورے کے روز نازل ہوئی۔