کتاب: مسئلہ رؤیتِ ہلال اور 12 اسلامی مہینے - صفحہ 190
سوال: تعزیہ بنانا اور اس پر نذر و نیاز کرنا، عرائض بہ امید حاجت برآری لٹکانا اور بہ نیت بدعت حسنہ اس کو داخل حسنات جاننا کیسا گناہ ہے؟ جواب: افعال مذکورہ جس طرح عوام زمانہ میں رائج ہیں، بدعت سَیِّئَۃ و ممنوع و ناجائز ہیں۔ اسی طرح محرم کی دوسری بدعت مرثیہ خوانی کے متعلق ’’عرفان شریعت‘‘ کے حصہ اول، صفحہ 16 پر ایک سوال و جواب یہ ہے۔ سوال: محرم شریف میں مرثیہ خوانی میں شرکت جائز ہے یا نہیں؟ جواب: ناجائز ہے، وہ مناہی و منکرات سے پر ہوتے ہیں۔ محرم کو سوگ کا مہینہ سمجھا جاتا ہے، اس لیے بالعموم ان ایام میں سیاہ یا سبز لباس پہنا جاتا ہے۔ اور شادی بیاہ سے اجتناب کیا جاتا ہے، اس کے متعلق مولانا احمد رضا خاں لکھتے ہیں ’’محرم میں سیاہ، سبز کپڑے علامت سوگ ہے اور سوگ حرام۔‘‘[1] مسئلہ: کیا فرماتے ہیں مسائل ذیل میں؟ 1 بعض اہل سنت جماعت عشرئہ محرم میں نہ تو دن بھر روٹی پکاتے اور نہ جھاڑو دیتے ہیں، کہتے ہیں بعد دفن تعزیہ روٹی پکائی جائے گی۔ 2 ان دس دن میں کپڑے نہیں اتارتے۔ 3 ماہ محرم میں کوئی بیاہ شادی نہیں کرتے۔ الجواب: ’’تینوں باتیں سوگ ہیں اورسوگ حرام ہے۔‘‘[2] قرآن و حدیث کی ان تصریحات اور مولانا احمد رضا خان بریلوی کی توضیح کے بعد امید ہے کہ بریلوی علماء اپنے عوام کی صحیح رہنمائی فرمائیں گے اور عوام اپنی جہالت اور
[1] احکام شریعت، حصہ اوّل ، ص: 71۔ [2] احکام شریعت، حصہ اوّل، ص: 71۔