کتاب: مسئلہ رؤیتِ ہلال اور 12 اسلامی مہینے - صفحہ 155
٭ پاک وہند کے علمائے احناف کے نزدیک بھی مطالع کا فرق و اختلاف معتبر ہے، اس لیے پاکستان میں بعض علمائے احناف اور اہل خیبر کی اس رائے میں کوئی وزن نہیں ہے کہ پورے عالمِ اسلام میں ایک ہی دن عید منائی جائے۔ ٭ جن ممالک میں موسم اکثر ابر آلود رہتا ہو، وہ ایسے ممالک کی رؤیت پر اعتماد کرسکتے ہیں جہاں رؤیت کے لیے شرعی تقاضوں کا اہتمام کیا جاتا ہو۔