کتاب: مسئلہ حیاۃ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - صفحہ 19
فرمادیے کوشش فرمائی کہ عوام میں جس قدر بدعملی اور بدعی رسوم موجود ہیں ان سب کو سند جواز عطا فرمائی جائے عوام کو معاصی پر جرأت دلائی جائے اور کوشش کی جائے کہ ہرہر بدعت جائز قرار پاجائے خان صاحب کی چھوٹی موٹی تصانیف کودیکھا جائے توظاہر ہوتا ہےکہ ان کا مقصد فی سبیل اللہ فساد کے سوا کچھ نہیں، ان تصانیف میں کوئی ایسی کتاب نہیں جس سے مسلمانوں کی دینی معاشی یا سیاسی زندگی میں تبدیلی نمایاں ہوسکے۔ خان صاحب نے مدت العمر کسی سیاسی یا علمی تحریک میں حصہ نہیں لیا۔ البتہ ہزاروں مسلمان جن کے علم اور قلم کے زور سے کافر قرار پائے اور ان سارے کوششوں میں انگریز کا دست شفقت خان صاحب کو سہارا دیتا رہا۔ مخالفِ توحید تحریک کی ناکامی حقیقت یہ ہے کہ رضا خانی تحریک کا براہ راست مقابلہ کتاب وسنت سے اور اس کی جنگ مجاہد اسلام اور شہدائے حق سے تھی۔ ان کی تکفیر کا نشانہ شہدائے بالا کوٹ تھے۔ ان لوگوں کو خود گوار مشغلہ صرف تقویۃ الایمان ، نصیحۃ المسلمین ، راہ سنت اور کتاب التوحید ایسی مدلل کتابوں بلکہ قرآن کے بھی بعض بنیادی حصص کی تردید کرنا ہی رہ گیا تھا اور ان کے مد مقابل جو لوگ تھے وہ تھے اکابرا اللہ وہ جنہوں نے کتاب و سنت کی اشاعت وتبلیغ اور مسلمانوں میں احیائے جہاد میں اپنی زندگیاں وقف کر رکھی تھیں، ظاہر ہے ان مقدس ہستیوں کی مخالفت کرنے والوں کو اللہ تعالی کی مدد کہاں مل سکتی تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ۔ من عادی لی ولیاً فقد اٰذنتہ بالحرب (مشکوٰۃ) یعنی جومیرے اولیاء سے دشمنی رکھے میرا س سے اعلان جنگ ہے چنانچہ یہ تحریک حق تعالیٰ کے غضب کی گرفت میں آگئی جس کے نتیجے میں ان میں چند ایسی خصوصیات پیدا ہوگئیں جن کے ہوتے ہوئے ان حضرات کی کامیابی ناممکن ہے۔
وہ خصوصیات مختصرًا ذیل میں معروض ہیں۔
1۔ اہل حق اور اتقیاء سے بغض۔
2۔ زبان درازی وبدزبانی۔
3۔ مسلمانوں کی تکفیر ۔
4۔بے ضرورت اور بے مقصد مسائل پر زور مثلاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اب بھی دنیوی زندگی حاصل ہے وغیرہ۔
5۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہر جگہ حاضر وموجود ہیں۔
6۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے تمام اختیارات اور خصائص اپنے بندوں کو دے دیے ہیں یعنی تمام اولیاء ۔۔۔۔ معاذاللہ۔۔۔۔۔عطائی دوہبی خداہیں
7۔قریباً تمام سیاسی لیڈر اور تمام سیاسی جماعتیں کا فر ومرتد ہیں(ملاحظہ ہوفتاوٰی رضویہ ملفوظات منجانب اہل البدعہ وغیرہ ودیگرار شادات"بریلویہ(