کتاب: مشروع اور ممنوع وسیلہ کی حقیقت - صفحہ 37
کچھ حرام ہیں جن سے اﷲنے منع فرمایا ہے۔پچھلے صفحات میں ان دونوں انواع کے وسائل کا ذکر میں نے کردیا ہے جن کو لوگ مباح اور مقصود تک پہنچنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔اور اب میں بعض مشروع اور غیر مشروع کونی وسائل کی چند مثالیں پیش کرتا ہوں۔ وسیلہ کونیہ مشروعیہ کی ایک مثال ’’کسب اور حصول رزق کے لئے بیع وشراء اور تجارت وزراعت‘‘وغیرہ بھی ہے۔ اور وسیلہ کونیہ محرمہ کی مثال حصول رزق کے سودی قرض دینا بیع عینہ ذخیرہ اندوزی ‘خیانت ‘چوری ‘جوا ‘شراب اور مورتیوں کی تجارت ہے جس کی دلیل اﷲکا اِرشاد ’’اَحَلَّ اللّٰہ الْبَیْعَ وَ حَرَّنَ الرِّبٰوا ‘‘(اور اﷲنے تجارت حلال کی اور سود کو حرام کیا۔سورۃ بقرہ:آیت ۲۱۵)ہے۔ تجارت اور سود دونوں ہی حصول رزق کے لئے سبب کونی ہیں لیکن اﷲنے اول کو حلال کیا اور دوسرے کو حرام۔ وسائل کی صحت اور مشروعیت معلوم کرنے کا طریقہ وسائل کونیہ اور شرعیہ کو معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کتاب وسُنّت کی طرف رجوع کیا جائے اور ان وسائل کے متعلق جو کچھ کتاب وسُنّت میں مذکور ہے ان پر ثابت قدم رہا جائے اور ان کے دلائل پر اچھی طرح غور وفکر کیا جائے۔اس کے علاوہ