کتاب: مشروع اور ممنوع وسیلہ کی حقیقت - صفحہ 337
جاہلی امور کے مرتکب اور مقلد ہیں۔اگر نرمی اور محبت سے دعوت دی جائے توامید ہے کہ عوام دعوت حق ضرور قبول کریں گے۔کیونکہ وہ سب بلاشبہ دین حق کی معرفت کے لیے مشتاق و حریص ہیں۔
سوال:کیا غیر اللہ کی نذر ماننی جائز ہے؟مثلاً کوئی شخص یہ نذر مانے کہ وہ اپنے مویشی کا بچہ،یا زمین کی پیداوار،یا مال میں سے کچھ حصہ کسی ولی اللہ کے لیے نذر کے طور پر دے دے۔کیا اسلام ایسی نذروں کو جائز قرار دیتا ہے؟
ج:صریح آیات وارد ہیں کہ نذر صرف اللہ کےلیے جائز ہے اور غیر اللہ کےلیے نذر شرک ہے۔کیونکہ نذرطاعت وبندگی ہے اور طاعت غیر اللہ کے لیے حرام ہے۔