کتاب: مشروع اور ممنوع وسیلہ کی حقیقت - صفحہ 29
وتخاصم پیدا ہوتا ‘بلکہ اس نے ہم کو پابند کردیا کہ اس معاملے میں ہم اسی کی طرف رجوع کریں اور اس بارے میں اسی کے اِرشادوتعلیم کی پیروی کریں ‘کیونکہ اﷲکو کون سا عمل پسند ہے یہ تو صرف اﷲہی جانتا ہے۔لہٰذا ہمارا فرض ہے کہ اﷲکے قریب کرنے والے وسائل کو جاں نے کے لئے ہر مسئلے میں کتاب اﷲاور سنت آنحضرت کی طرف رجوع ہوں۔اسی کی تاکید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو کی ہے جیسا کہ ارشاد ہے۔
تَرَکْتُ فِیْکُمْ اَمْرَیْنِ لَنْ تَضِلُّوْا مَا تَمَسَّکُتُمْ بِھِمَا ‘ کِتَابُ اللّٰہ وَ سُنَّۃَ رَسُوْلِہٖ(رواہ مالک وحاکم)
’’میں نے تمہارے درمیان دوچیزیں چھوڑی ہیں۔تم کبھی گمراہ نہ ہوگے جب تک تم ان کو مضبوط پکڑے رہوگے’’اﷲکی کتاب اور اس کے رسول کی سنت۔‘‘
عمل صالح کب ہوتا ہے؟
کتاب وسُنّت سے یہ بات واضح ہوگئی کہ عمل جب صالح مقبول ہوگا تو بارگاہ الٰہی میں پیش کیا جائے گا۔اِس کے لئے ضروری ہے کہ اس میں دوعظیم باتیں پوری طرح پائی جائیں۔
اول:
یہ کہ عمل کرنے والے کا مقصد صرف رضائے الٰہی کا حصول ہو۔
دوم:
یہ کہ وہ اس طریقہ کے موافق ہو جو اﷲنے اپنی کتاب میں مشروع