کتاب: مشروع اور ممنوع وسیلہ کی حقیقت - صفحہ 20
الدار السلفیہ کے قیام کا مقصد ہی یہ ہے کہ مسلمانوں کو گروہی عصبیت سے نکال کر کتاب وسنت کی وسیع و سیدھی شاہراہ پر گامزن کر دیا جائے۔
الحمد للہ دار السلفیہ کے قیام کا ملک اور بیرون ملک کے ہر طبقہ کی طرف سے خیر مقدم کیا جار ہاہے۔’’التوحید ‘‘ کے بعد ’’الوسیلہ ‘‘ کی اشاعت امید ہے علمی اور دینی حلقوں میں قدر و محبت کی نظر سے دیکھی جائے گی۔
آخر میں اپنے مخدوم و مربی استاذ العلماء حضرت مولانا عبید اللہ صاحب شیخ الحدیث رحمانی مدظلہ العالی کا خاص طور پر شکر گزار ہوں جن کی تربیت اور سرپرستی میں دار السلفیہ کا اشاعتی پروگرام روز بروز ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ علامہ موصوف کا سایہ علم وتربیت تادیر ہم پر قائم رکھے اور ان کے علمی اور روحانی فیوض و برکات سے ہم سب کو استفادہ کی بیش از بیش توفیق عطا فرمائے۔آمین
مختار احمد سلفی ندوی
مدیر الدار السلفیہ
14؍ رمضان المبارک 1396ھ