کتاب: مشروع اور ممنوع وسیلہ کی حقیقت - صفحہ 18
کی جار ہی تھی۔ خوش قسمتی سے سال گزشتہ سفر حج کے موقع پرعلامہ شیخ محمد نسیب الرفاعی جو حلب کے مشہور سلفی عالم اور کتاب وسنت کے پرجوش داعی اور مبلغ ہیں سے ملاقات کا کئی بار موقع ملا۔علامہ موصوف نے اپنی تازہ تصنیف ’’التوصل الی حقیقۃ التوسل‘‘ مجھے ازراہ محبت ہدیۃ پیش کی۔کتاب کا موضوع،طرز تحریر،ترتیب اور افادیت ہر اعتبار سے کتاب جاذب اور مرغوب خاطر ثابت ہوئی۔ چند ماہ کی محنت کے بعد جب ترجمہ و کتابت کے مراحل طے کر کے کتاب طباعت کے لیے پریس کے حوالہ کی جارہی تھی تو جامعہ اسلامیہ مدینہ کے ایک ہونہار اور صالح طالب علم نے محدث العصر علامہ شیخ محمد ناصر الدین البانی کی کتاب ’’التوسل انواعہ و احکام‘‘ مجھے پیش کی،علامہ موصوف کی نادرۂ روزگار شخصیت اور ان کے موجودہ علمی مقام کا تصور کر کے وسیلہ کے موضوع پر ان کی یہ کتاب مجھے ایک بیش بہا علمی تحفہ معلوم ہوئی۔اگرچہ دونوں کتابوں کے طرزنگارش اور انداز بیاں میں بڑا نمایاں فرق ہے،لیکن دونوں ہی کتابیں انتہائی قابل قدر اور لائق استفادہ ہیں۔احباب و مخلصین کے مشورہ سے علامہ البانی کی کتاب کا ابتدائی ثلث حصہ بطور مقدمہ کتاب کے شروع میں شامل کر دیا کیا تاکہ کتاب مجمع البحرین کی حیثیت سے