کتاب: مختصر مسائل و احکام حج و عمرہ اور قربانی و عیدین - صفحہ 8
سے لیا جانے والا ٹیکس(جزیہ) نافذ کردوں ۔ اللہ کی قسم ،وہ مسلمان نہیں ہیں ۔
(سنن سعید بن منصور،اخبار مکہ فاکہی،شرح الاعتقاد لا لکائی)
مفہوم ِ استطاعت:
[15] استطاعت کے مفہوم میں زادِراہ (سورۂ البقرہ،آیت:۱۹۷)اور سواری( یا اسکے اخراجات) شامل ہیں ۔(ترمذی،ابن ماجہ،دارقطنی،بیہقی،ابن ابی شیبہ،شرح السنہ بغوی)
[16] اسی طرح اہل علم نے راستوں کے پر امن ہونے کی شرط بھی عائد کی ہے۔( الفتح الربانی ترتیب وشرح مسنداحمد الشیبانی۱۱؍۴۲ا۔۱۴۳) عورتوں کیلئے ساتھ ہی کسی محرم کا ہونا بھی شرط ہے ،جو حج اور کسی بھی سفر( بخاری ومسلم)خصوصاً ایک دن اور ایک رات(صحیح بخاری و مسلم)یا زیادہ سے زیادہ تین دنوں اور تین راتوں کے ہر سفر کیلئے شرط ہے۔(صحیح مسلم)
[17] استطاعت کے مفہوم میں ہی جسمانی استطاعت بھی شامل ہے،اگر کوئی شخص پیدل تو کیا،سواری پر بھی نہ بیٹھا رہ سکتا ہو تو اسکا حج کے سفر پر نکلنا واجب نہیں ۔( بخاری و مسلم)
حج ِبدل:
[18] ایسا بوڑھا یابیمار شخص اپنی طرف سے کسی کو’حج ِ بدل‘کروادے۔(صحیح بخاری و مسلم)
[19] حج ِ بدل عورت، مرد کی طرف سے (صحیح بخاری و مسلم)مرد ،عورت کی طرف سے(صحیح بخاری و مسلم) عورت، عورت کی طرف سے(صحیح بخاری و مسلم) اور مرد مرد کی طرف سے کرسکتے ہیں ۔(ابوداؤد،ابن ماجہ،صحیح ابن حبان،صحیح ابن خذیمہ،دارقطنی،بیہقی،مسند ابو یعلی ٰ،معجم طبرانی صغیر)