کتاب: مختصر مسائل و احکام حج و عمرہ اور قربانی و عیدین - صفحہ 32
زمین پر لگ جانے کا ذکر ہے۔(الحج:۳۶) مستحب تو یہی طریقۂ نحر ہے۔البتہ اسے بیٹھے بیٹھے ذبح کرنا بھی جائز ہے۔(نزھۃ الطالبین و عمدۃ المفتین للنووی ۳؍۳۰۷)
[117] قربان کو نحر یا ذبح کرتے وقت یہ اذکار و دعائیں پڑھیں :
((بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ)) (صحیح مسلم)
’’اللہ کے نام سے،اور اللہ سب سے بڑا ہے۔‘‘
((اَللّٰھُمَّ اِنَّ ھَذَا مِنْکَ وَلَکَ)) (صحیح مسلم)
’’اے اللہ! یہ تیری توفیق سے ملا اور تیری رضاء کیلئے دیاہے۔‘‘
((اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ)) (صحیح مسلم)
’’اے اللہ! اسے میری طرف سے قبول فرما۔‘‘
[118] قربانی کا گوشت خود بھی کھانا چاہیئے۔(الحج:۳۶) یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت ہے۔( مسلم)
[119] اگر قربانی دینے کی طاقت نہ ہو تو تین روزہ ایامِ حج[ایامِ تشریق میں (صحیح بخاری) یا اسکے بعد مکّہ ] میں اور سات واپس اپنے گھر جاکر رکھ لیں ۔ (سورۃالبقرہ:۱۹۶)
[120] قربانی کے بعد سر منڈوالیں یا بال چھوٹے کروالیں (الفتح:۲۷) البتہ سر منڈوانا افضل ہے۔(بخاری ومسلم) عورتوں کیلئے سر منڈواناروا نہیں ہے۔(ابوداؤد،دارمی،دارقطنی،بیہقی، طبرانی ) وہ اپنی چوٹی کے بالوں کو اکٹھا کرکے آخر سے تمام بالوں کو انگلی کے پَورے کے برابرکاٹ لیں ۔ (المغنی ۳؍۳۹۵) ناخن بھی کاٹ لیں تو بہتر ہے۔(زادالمعاد ۲؍۲۷۰)
[121] بال کٹوانے کے بعد احرام کھول دیں اور خوشبو وغیرہ لگائیں ۔(بخاری ومسلم) یہ’’تحلّلِ اول‘‘ ہے۔اب میاں بیوی کے تعلقات کے سوا تمام پابندیاں ختم ہوگئیں ۔