کتاب: مختصر مسائل و احکام حج و عمرہ اور قربانی و عیدین - صفحہ 11
[34] مسافر کوالوداع کرنے والے یہ کہیں : ((اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ)) (حوالہ جات ِسابقہ و ابن ماجہ) ’’میں تیرے دین و امانت اور خاتمۂ عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔‘‘ [35] مسافر جو ابی دعاء یوں کرے: ((اَسْتَوْدِعُکُمُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا تَضِیْعُ وَ دَائِعُہ‘)) (ابن ماجہ، مسند احمد،عمل الیوم واللیلۃ نسائی و ابن السنی) ’’میں آپ سب کو اس ذات ِ الٰہی کے سپرد کرتا ہوں ،جس کے سپرد کی گئی کوئی چیز ضائع نہیں ہوتی۔‘‘ [36] سواری پر بیٹھتے وقت یہ دعا ء کریں : ((اَللّٰہُ اَکْبَرُ،اَللّٰہُ اَکْبَرُ ،اَللّٰہُ اَکْبَرُ، سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ھَذَا وَمَا کُنَّا لَہ‘ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّا اِلیٰ رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ)) (الزخرف:۱۳۔۱۴،صحیح مسلم) ’’اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے،پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے لئے مسخّر کیا، ورنہ ہم میں اسکی طاقت نہ تھی اور ہم سب اپنے رب کی طرف ہی لوٹ کر جانے والے ہیں ۔‘‘ [37] محض زیادہ ثواب کی نیّت سے طویل سفرپیدل کرکے حج وعمرہ کرنے کیلئے مکہ مکرمہ جانا