کتاب: مسائل قربانی - صفحہ 65
اکبر]کہا جائے،امام بخاری اور امام مسلم کی حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت کردہ حدیث میں پہلے گزر چکا ہے،کہ: ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو چتکبرے سینگوں والے مینڈھوں کی قربانی دی۔آپ نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ سے ذبح فرمایا اور[ذبح کرتے وقت][بسم اللّٰہ واللّٰہ اکبر]پڑھا۔‘‘[1] (۱۶) ذبح کے وقت جس کی طرف سے قربانی کی جائے اس کا ذکر کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے یہ بات بھی ثابت ہے،کہ ذبح کرتے وقت جس کی طرف سے قربانی کی جائے،اس کا ذکر کیا جائے۔اس بات پر دلالت کرنے والی احادیث میںسے دو درج ذیل ہیں: ۱:امام مسلم کی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے روایت کردہ حدیث میں یہ بات پہلے ذکر ہوچکی ہے،کہ: ’’پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھری کو تھاما اور مینڈھے کو ذبح کرنے کے لیے لٹا دیا،پھر آپ نے کہا: ’’بِسْمِ اللّٰہِ اللّٰہُمَّ تَقَبَّلْ مِنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَمِنْ اُمَّۃِ مُحَمَّدٍ صلي اللّٰهُ عليه وسلم۔‘‘[2] ’’اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ۔اے اللہ!محمد،آل محمد اور امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قبول فرمائیے۔‘‘ امام نووی نے شرحِ حدیث میں تحریر کیا ہے:
[1] حوالۂ حدیث کے لیے ملاحظہ ہو:اس کتاب کا ص۳۷۔ [2] حوالۂ حدیث کے لیے ملاحظہ ہو:اس کتاب کا ص۳۶۔