کتاب: مسائل قربانی - صفحہ 22
اپنے عزیزان القدر بیٹوں حافظ حماد الٰہی،حافظ سجاد الٰہی،حافظ عباد الٰہی اور عزیزات القدر بیٹیوں کے لیے دعاگو ہوں،کہ انہوں نے کتاب کی تیاری اور مراجعت میں تعاون کیا۔اپنی اہلیہ اور اولاد کے لیے دعا گو ہوں،کہ انہوں نے میری مصروفیات کا خیال رکھا اور مقدور بھر میری خدمت کی۔جزاہم اللّٰہ تعالیٰ خیر الجزاء فی الدارین۔
رب حی و قیوم اس کتاب کو میرے اور سب قارئین کرام کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور میرے گرامی قدر و الدین رحمہما اللہ کے لیے صدقہ جاریہ بنائیں،کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پھر انہی کی توجہ اور مخلصانہ تربیت سے بندہ ناکارہ کچھ پڑھنے لکھنے کے قابل ہوا۔آمین یا ذالجلال والإکرام۔
وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَعَلٰی آلِہِ وَأَصْحَابِہِ وَأَتْبَاعِہِ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔
فضل الٰہی