کتاب: مسائل قربانی - صفحہ 21
۵: اختلافی مسائل میں کتاب و سنت کے موافق قول کو ترجیح دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
۶: کتاب کے آخر میں مراجع کے متعلق تفصیلی معلومات درج کی گئی ہیں،تاکہ تفصیلی معلومات کے حصول کے خواہش مند حضرات کو ان تک رسائی میں دقت نہ ہو۔
کتاب کا خاکہ:
مولائے کریم کی توفیق سے کتاب کی تقسیم درج ذیل انداز میں کی گئی ہے:
پیش لفظ:
قربانی کے متعلق بائیس مسائل:
(ہر ایک مسئلہ مستقل نمبر اور عنوان کے ضمن میں نقل کیا گیا ہے)
عشرہ ذوالحجہ کے فضائل و اعمال:
ا:عشرہ ذوالحجہ کے فضائل
ب:عشرہ ذوالحجہ کے اعمال
ج:عشرہ ذوالحجہ میں اعمالِ حج
خاتمہ
خلاصہ کتاب
مسلمانان عالم سے اپیل
شکر و دعا:
بندہ پر تقصیر اپنے رب رحیم و کریم کے لیے سراپا تشکر ہے،کہ ان کی کرم نوازی سے اس موضوع کے متعلق کام کا آغاز ہوا،اور اب ان ہی سے عاجزانہ التماس ہے،کہ وہ اپنی عنایت سے دولت اخلاص سے مالا مال فرمائیں اور اس معمولی کوشش کو شرفِ قبولیت میں نصیب فرما دیں۔رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْم وَتُبْ عَلَیْنَا إِنَّکَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْم۔