کتاب: مسائل قربانی - صفحہ 101
۳:دس ذوالحجہ کے اعمال حج: حضرات حجاج نو ذوالحجہ کا دن عرفات میں گزار کر،اور اس کے بعد رات مزدلفہ میں بسر کرکے دس ذوالحجہ کو منیٰ میں پہنچتے ہیں اور چار کام کرتے ہیں: ( جمرۃ عقبہ کو سات کنکریاں مارتے ہیں۔ ( حجِ تمتع اور حجِ قِران والے قربانی کرتے ہیں۔ ( حجامت کرواتے ہیں۔ ( طوافِ زیارت کرتے ہیں۔حجِ تمتع والے صفا اور مروہ کی سعی بھی کرتے ہیں۔حجِ قران کرنے والے جن لوگوں نے طوافِ قدوم کے ساتھ سعی نہ کی ہو،وہ سعی بھی کرتے ہیں۔ نوٹ:مذکورہ بالا دنوں کے اعمالِ حج کے لیے مزید معلومات جاننے کے لیے حج و عمرے کے متعلق تالیف کردہ کتابوں کا مطالعہ کیا جائے۔ ****