کتاب: مسائل عیدین - صفحہ 19
-۳- عیدین میں کھانا عیدین کے موقع پر کچھ کھانے کے متعلق قدرے تفصیلی گفتگو ذیل میں ملاحظہ فرمائیے: ا: عید الفطر: روانگی سے پہلے کھجوریں تناول کرنا: عید الفطر میں مسنون طریقہ یہ ہے، کہ نمازِ عید کے لیے روانہ ہونے سے پہلے طاق تعداد میں کھجوریں کھائی جائیں۔ اس بارے میں احادیث میں سے دو درجِ ذیل ہیں: ۱: امام بخاری نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انھوں نے بیان کیا: ’’کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم لَا یَغْدُوْ یَوْمَ الْفِطْرِ حَتّٰی یَأْکُلَ تَمَرَاتٍ۔‘‘[1] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن کھجوریں تناول فرمائے بغیر نہ نکلتے۔‘‘ ۲: امام حاکم نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے، کہ انھوں نے بیان کیا: ’’مَا خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم یَوْمَ فِطْرٍ حَتّٰی یَأْکُلَ تَمَرَاتٍ ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا أَوْ أَقَلَّ مِنْ ذٰلِکَ أَوْ أَکْثَرَ مِنْ
[1] صحیح البخاري، کتاب العیدین، باب الأکل یوم الفطر قبل الخروج، رقم الحدیث ۹۵۳، ۲/۴۴۶۔