کتاب: مسائل عیدین - صفحہ 14
ان کی توفیق سے اس موضوع کے سلسلے میں کام کا آغاز ہوا، اور اب ان ہی سے اس حقیر اور معمولی کوشش کو شرفِ قبولیت عطا فرمانے کی عاجزانہ التجا ہے۔[رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّکَ أَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ وَتُبْ عَلَیْنَا إِنَّکَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ]۔ اپنے عزیز القدر بیٹوں حافظ حماد الٰہی، حافظ سجاد الٰہی، حافظ عباد الٰہی اور عزیزات القدر بیٹیوں کے لیے دعاگو ہوں، کہ انھوں نے کتاب کی تیاری اور مراجعت میں خوب تعاون کیا۔ اپنی اہلیہ محترمہ اور سب بیٹوں بیٹیوں کے لیے دعاگو ہوں، کہ انھوں نے میری مصروفیات کا خیال رکھا اور مقدور بھر میری خدمت کی۔ کتاب کی مراجعت میں مخلصانہ تعاون اور بھرپور دلچسپی پر قابل احترام بھائی اور دوست میاں محمد شفیع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے لیے شکر گزار اور دعاگو ہوں۔ جَزَاہُمُ اللّٰہُ تعالیٰ جَمِیْعًا خَیْرَ الْجَزَائِ فِيْ الدَّارَیْنِ۔ رب ذوالجلال اس کتاب کو میرے اور سب قارئین کرام کے لیے ذریعہ نجات بنادے۔ آمین۔ یَاحَيُّ یَا قَیُّوْمُ۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلٰی آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَأَتْبَاعِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔