کتاب: مسائل عیدین - صفحہ 13
علمائے امت کی تحریرات سے راہنمائی لی گئی ہے۔ ۵: اختلافی مسائل میں کتاب و سنت کے موافق قول پیش کرنے کی حتی الوسع کوشش کی گئی ہے۔ ۶: جن مسائل کے متعلق ثابت شدہ صریح حدیث تک رسائی نہیں ہوسکی، ان کے متعلق حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم کے اقوال و اعمال درج کیے گئے ہیں۔ ۷: مسائلِ عیدین کے سلسلے میں بعض غلطیوں کی نشاندہی متعلقہ مسائل کے آخر میں[تنبیہ]کے عنوان سے کی گئی ہے۔ ۸: کتاب کے آخر میں مراجع کے متعلق تفصیلی معلومات درج کی گئی ہیں، تاکہ ان تک رسائی میں دقّت نہ ہو۔ خاکہ کتاب: پیشِ لفظ اصل کتاب: عیدین کے متعلق اٹھائیس مسائل: [ہر ایک مسئلہ مستقل نمبر اور عنوان کے ضمن میں بیان کیا گیا ہے]۔ حرفِ آخر: ا: خلاصۂ کتاب ب: اپیل شکر و دعا: بندہ ناتواں اپنے رب رحیم و کریم کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہے، کہ