کتاب: مرد و زن کی نماز میں فرق ؟ - صفحہ 9
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
رفع الیدین(ہاتھ اٹھانے) میں فرق
احناف کی پہلی دلیل :
حضرت وائل بن حُجر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اے وائل ابن حجر! جب تم نماز پڑھو تو اپنے دونوں ہاتھوں کوکاندھوں تک اٹھاؤ اور عورتیں اپنے دونوں ہاتھ اپنے سینے کے برابر اٹھائیں ۔‘‘[1]
اہل حدیث کا جواب:
یہ روایت قابل ِ استدلال نہیں ،کیونکہ یہ ضعیف ہے۔اس کی سند میں ام یحییٰ بنت عبدالجبار راویہ مجہولہ ہے۔علّامہ ہیثمی مجمع الزوائدمیں لکھتے ہیں :
(رَوَاہُ الطَّبَرَانِیُّ(فِی الْکَبِیْرِ) فِیْ حَدِیْثٍ طَوِیْلٍ فِیْ مَنَاقِبِ وَائِلٍ مِنْ طَرِیْقِ مَیْمُوْنَۃَ بِنْتِ حُجْرٍ عَنْ عَمَّتِھَا اُمِّ یَحْییٰ وَلَمْ اَعْرِفْھَا وَبَقِیَّۃُ رِجَالِہٖ ثِقَاتٌ) [2]
’’اسے امام طبرانی نے اپنی کتاب المعجم الکبیر میں حضرت وائل بن حُجر رضی اللہ عنہ کے فضائل پر مشتمل ایک طویل حدیث کے ضمن میں میمونہ بنت حُجر کے طریق سے بیان کیا ہے اور وہ اپنی پھوپھی ام یحییٰ کے حوالے سے بیان کرتی ہیں ،جبکہ میں اسے نہیں جانتا(یعنی وہ مجہول ہے) البتہ اس روایت
[1] المعجم الکبیرللطبرانی:۲۲؍۱۸
[2] مجمع الزوائد ۲؍۱۰۳