کتاب: مقالات و فتاویٰ ابن باز - صفحہ 72
کرتے رہو ۔‘‘
اس میں ’’ قضی‘‘کے معنی حکم دینے اوروصیت کرنے کے ہیں، اسی طرح اس نے یہ بھی فرمایا ہے:
﴿وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللّٰه مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ وَيُقِيمُوا الصَّلَاةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ الْقَيِّمَةِ﴾ (البینۃ۹۸ /۵)
’’اوران کو حکم تو یہی ہوا تھا کہ اخلاص عمل کے ساتھ (اوریک سوہوکر)اللہ کی عبادت کریں اورنماز پڑھیں اورزکوۃ دیں اوریہی سچا دین ہے ۔‘‘
کتاب اللہ میں اس مفہوم کی بہت سی آیات ہیں، جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے:
﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللّٰه ۖ إِنَّ اللّٰه شَدِيدُ الْعِقَابِ﴾ (الحشر۵۹ /۷)
’’جوچیز تم کو رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم )دیں وہ لے لواورجس سے منع کریں(اس سے)بازرہواوراللہ سے ڈرتے رہو، بےشک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔‘‘
اورفرمایا:
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللّٰه وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُمْ ۖ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللّٰه وَالرَّسُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللّٰه وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا﴾ (النساء۴ /۵۹)
’’مومنو!اللہ اوراس کے رسول کی فرماں برداری کرو اورجو تم میں سے صاحب حکومت ہیں، ان کی بھی اوراگرکسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اس میں اللہ اوراس کے رسول (کے حکم)کی طرف رجوع کرو، یہ بہت اچھی بات ہے اوراس کا مآل(انجام)بھی اچھا ہے ۔‘‘
نیز فرمایا:
﴿مَّن يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّـهَ﴾ (النساء۴ /۸۰)
’’جس شخص نے رسول کی فرماں برداری کی تو بے شک اس نے اللہ کی فرماں برداری کی ۔‘‘
مزیدارشاد ہے: ﴿ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللّٰه وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ ﴾ (النحل۱۶ /۳۶)
’’اور ہم نے ہرجماعت( امت) میں پیغمبر بھیجا کہ اللہ ہی کی عبادت کرو اور بتوں( کی پرستش)سے اجتناب کرو۔‘‘
اورفرمایا: ﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ﴾ (الانبیاء۲۱ /۲۵)
’’اورجو رسول ہم نے آپ سے پہلے بھیجے، ان کی طرف یہی وحی بھیجی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں توتم میری ہی عبادت کرو۔‘‘
ارشاد گرامی ہے:
﴿ الر ۚ كِتَابٌ أُحْكِمَتْ آيَاتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ ﴿١﴾ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللّٰه ۚ إِنَّنِي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ ﴾ (ھود۱۱ /۱۔۲)