کتاب: مقالات و فتاویٰ ابن باز - صفحہ 451
وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ﴾(العصر۱۰۳ /۱۔۳)
’’ عصرکی قسم!یقیناتمام انسان نقصان میں ہیں مگروہ لوگ جوایمان لائےاورنیک عمل کرتےرہےاورآپس میں(ایک دوسرےکو)حق(بات)کی تلقین اورصبرکی تاکیدکرتےرہے ۔‘‘
اس مختصرمگرعظیم سورہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی راہنمائی کرتے ہوئے بیان فرمایاہےکہ کامیابی وکامرانی درج ذیل چار صفات میں منحصر ہے: (۱)ایمان(۲)عمل صالح(۳)ایک دوسرےکوحق کی تلقین اور(۴)ایک دوسرےکوصبرکی تاکید، جوشخص ان مقامات اربعہ(چارچیزوں)میں کامل ہوگیا، وہ بہت بڑانفع حاصل کرنےمیں کامیاب ہوگیا اور روزقیامت اپنےرب کی طرف سےعزت وکرامت اورفوزوفلاح کامستحق قرارپائےگااورجوشخص ان صفات کے حاصل کرنےمیں ناکام رہااور ان کےساتھ اپنےآپ کوآراستہ نہ کرسکا، وہ بہت بڑےنقصان اورخسارےسےدوچارہوااورروزقیامت ذلت ورسوائی سےجہنم رسیدہوگا۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ نےبڑی شرح وبسط کےساتھ اپنی کتاب مقدس کےکئی مقامات پرکامیاب وکامران لوگوں کےصفات اور انواع واقسام کوبیان فرمایاہےتاکہ ایک طالب نجات انہیں جان لے، ان کےساتھ اپنےآپ کوآراستہ کرےاور ان کی طرف دوسروں کوبھی دعوت دے، اسی طرح اللہ تعالیٰ نےخائب وخاسرلوگوں کی صفات کا بھی تذکرہ فرمایاہےتاکہ مومن ان بری صفات کوپہچان کر ان سےدور رہے۔جوشخص کثرت سےاورخوب گہرے غوروفکر کے ساتھ قرآن مجیدکی تلاوت کرےگاتووہ یقیناکامیاب اورناکام لوگوں کی صفات کوتفصیل کےساتھ جان لےگاجیساکہ اللہ تعالیٰ نےبہت سی آیات میں ان کاذکرفرمایاہے، جن میں سےچندایک کاپہلےحوالہ دیاجاچکاہےاورکچھ حسب ذیل ہیں:
﴿إِنَّ هَـٰذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِينَ الَّذِينَ يَعْمَلُونَ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًا كَبِيرًا﴾(الاسراء۱۷ /۹)
’’ بلاشبہ یہ قرآن وہ راستہ دکھاتاہےجوسب راستوں سےزیادہ سیدھاہےاورمومنوں کوجونیک عمل کرتےہیں، بشارت دیتاہےکہ ان کےلیےاجرعظیم ہے۔‘‘
اورفرمایا:
﴿كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ مُبَارَكٌ لِّيَدَّبَّرُوا آيَاتِهِ وَلِيَتَذَكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ﴾ (ص۳۸ /۲۹)
’’ (یہ)کتاب جوہم نےآپ پرنازل کی ہےبابرکت ہےتاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غورکریں اورتاکہ اہل خردنصیحت پکڑیں ۔‘‘
نیزفرمایا:
﴿وَهَـٰذَا كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ مُبَارَكٌ فَاتَّبِعُوهُ وَاتَّقُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ﴾ (الانعام۶ /۱۵۵)
’’ اوربرکت والی یہ کتاب بھی ہمیں نےاتاری ہےتواس کی پیروی کرواور(اللہ سےڈرو)تاکہ تم پرمہربانی کی جائے ۔‘‘
اورصحیح حدیث میں ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
((خَيْرُكُم مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وعَلَّمَهُ))
’’ تم میں سب سےبہترین شخص وہ ہےجوخودقرآن کاعلم سیکھےاوردوسروں کوسکھائے ۔‘‘