کتاب: مقالات و فتاویٰ ابن باز - صفحہ 444
﴿وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللّٰه فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ﴾ (المائدۃ۵ /۴۷)
’’ اورجو اللہ کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم(فیصلہ) نہ دیں توایسے لوگ نافرمان ہیں ۔‘‘
لہذا مسلمان حکمرانوں کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ ان آیات کریمہ کی مخالفت کریں بلکہ ان پر واجب ہے کہ ان آیات کے مطابق عمل کریں، اپنی قوموں سے بھی ان کی پابندی کروائیں، اسی میں ان کی عزت، سربلندی، نصرت، تائید، انجام کی بہتری اوردنیا وآخرت کی سعادت وکامرانی ہے جیسا کہ ارشادباری تعالیٰ ہے:
﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن تَنصُرُوا اللّٰه يَنصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ أَقْدَامَكُمْ﴾ (محمد۴۷ /۷)
’’ اے اہل ایمان!اگر تم اللہ (کے دین)کی مددکروگےتووہ بھی تمہاری مددکرے گااورتم کو ثابت قدم رکھے گا ۔‘‘
اورفرمایا:
﴿وَلَيَنصُرَنَّ اللّٰه مَن يَنصُرُهُ ۗ إِنَّ اللّٰه لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ ﴿٤٠﴾ الَّذِينَ إِن مَّكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنكَرِ ۗ وَلِلَّـهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ﴾ (الحج۲۲ /۴۰۔۴۱)
’’ اورجوشخص اللہ کی مددکرتا ہے، اللہ تعالیٰ بھی اس کی مددضرورکرےگابے شک اللہ تعالیٰ زبردست قوت اورغلبے والا ہے، یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم ان کو ملک میں دسترس(قدرت واختیار)دیں تو نماز قائم کریں، اور زکوۃ اداکریں اورنیک کام کرنے کا حکم دیں اوربرے کاموں سے منع کریں اورسب کاموں کا انجام اللہ ہی کے اختیار میں ہے ۔‘‘
اورفرمایا:
﴿وَعَدَ اللّٰه الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَىٰ لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّن بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا ۚ يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا﴾ (النور۲۴ /۵۵)
’’ جولوگ تم میں سے ایمان لائے اورنیک کام کرتے رہے، ان سے اللہ کا وعدہ ہے کہ ان کو ملک کا حاکم بنادےگاجیسا کہ ان سے پہلے لوگوں کو حاکم بنایا تھا اوران کے دین(اسلام) کوجسے اس نے ان کے لیے پسند کیا ہے، مستحکم و پائیدارکرےگا اورخوف کےبعد ان کو امن بخشے گا، وہ میری عبادت کریں گے اورمیرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بنائیں گے ۔‘‘
بلاشک وشبہ بندگان الٰہی کے معاملات میں اللہ تعالیٰ کی شریعت کو نافذکرنا بھی اللہ کی مدد، امربالمعروف اورنہی عن المنکر ہے اوریہی وہ ایمان وعمل صالح ہے، جس کے بجالانے والوں سے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ انہیں خلافت ارضی سے نوازے گا، ان کے دین کو غلبہ عطافرمائے گااورخوف کے بعد انہیں امن بخشے گا۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعاکرتے ہیں کہ وہ مسلمان حکمرانوں کو توفیق بخشے کہ وہ اس کی شریعت کو نافذ کریں، اس کے مطابق فیصلے کریں، اس پر راضی ہوجائیں اورشریعت کے مخالف تمام کاموں کو ترک کردیں۔
((انه ولي ذلك والقادرعليه))