کتاب: مقالات و فتاویٰ ابن باز - صفحہ 443
﴿وَمَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ ۙ وَهُدًى وَرَ‌حْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ﴾ (النحل ۱۶ /۶۴) ’’ اورہم نے تم پر کتاب نازل کی ہے تو اس لیے کہ جس امر میں ان لوگوں کواختلاف ہےتم اس کا فیصلہ کردو اور(یہ)مومنوں کے لیے ہدایت اوررحمت ہے ۔‘‘ اللہ تعالیٰ کے دین کے مبلغوں پر واجب ہے کہ اس اسلامی تحریک کو غنیمت جانیں، تحریک سے وابستہ لوگوں سےتعاون کریں، ان کے ساتھ مذاکرات کریں اوران شکوک وشبہات کے ازالہ کے لیے کوشش کریں جو بعض لوگوں کے دلوں میں جنم لیں تاکہ حسب ذیل ارشادباری تعالیٰ پر عمل پیراہوسکیں: ﴿وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ‌ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ (المائدۃ۵ /۲) ’’اور(ديكهو)نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کے کاموں میں مدد نہ کیا کرو ۔‘‘ سوال : اس اسلامی معاشرہ کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جس نے ایک سال یا اس سے زیادہ مدت کے لیے اسلامی حدودکونافذ کیا مگر پھر اسلامی حدودکے بجائے خود ساختہ قوانین کو دوبارہ نافذ کردیا؟ جواب : تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ اللہ کے بندوں پر اللہ تعالیٰ کی شریعت کو نافذ کریں، اس پر ثابت قدم رہیں، اسی کی دعوت دیں اوراسی کی پابندی کریں، اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا: ﴿وَأَنِ احْكُم بَيْنَهُم بِمَا أَنزَلَ اللَّـهُ﴾ (المائدۃ۵ /۴۹) ’’ جوحکم اللہ نے نازل فرمایاہے، اسی کے مطابق ان میں فیصلہ کرنا ۔‘‘ امت پر واجب ہے کہ وہ شریعت الٰہی کو نافذ کرے، ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿فَلَا وَرَ‌بِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ‌ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنفُسِهِمْ حَرَ‌جًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ (النساء۶۵ /۴) ’’ تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ اس وقت تک ایماندار نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ آپس کےتمام اختلافات میں آپ کو حاکم(منصف)نہ مان لیں، پھر جو فیصلے آپ ان میں کردیں، ان سے اپنے دل میں کسی قسم کی کوئی تنگی محسوس نہ کریں اورفرمانبرداری کے ساتھ قبول کرلیں ۔‘‘ ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿أَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ ۚ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللّٰه حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ﴾ (المائدۃ۵ /۵۰) ’’ کیا یہ زمانۂ جاہلیت کے حکم( فیصلے) کے خواش مند ہیں اور جو یقین رکھتے ہیں، ان کے لیے اللہ تعالیٰ سے اچھا حکم(فیصلہ) کس کا ہے؟‘‘ نیز فرمایا ﴿وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللّٰه فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُ‌ونَ﴾ (المائدۃ۵ /٤٤) ’’ اورجولوگ اللہ کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کریں توایسے ہی لوگ کافر ہیں ۔‘‘ مزید فرمایا: