کتاب: مقالات و فتاویٰ ابن باز - صفحہ 37
اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی ذات گرامی پر ایمان لانے میں یہ بھی شامل ہے کہ اس بات پر بھی ایمان لایا جائے کہ صرف اور صرف وہی معبود حقیقی اورمستحق عبادت ہے، اس کے سوا کوئی اور اس بات کا ہرگز ہرگز مستحق نہیں ہے کیونکہ وہی بندوں کا خالق ہے، ان پر احسان کرنے والا، انہیں رزق دینے والا اوران کے ظاہر باطن کو جاننے والا ہے، وہ فرماں برداروں کو ثواب اورنافرمانوں کو عذاب دینے پر قادر ہے، اسی عبادت کے لیے ہی اللہ تعالیٰ نے جنوں اورانسانوں کو پیدا کیا اور انہیں اس عبادت کا حکم دیا، جیسا کہ اس نے ارشاد فرمایا ہے:
﴿ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ﴿٥٦﴾ مَا أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ ﴿٥٧﴾ إِنَّ اللّٰه هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ ﴾ (الذاریات۵۱ /۵۶ /۵۸)
’’اورمیں نے جنوں اورانسانوں کو محض اس لیے پیدا کیا ہے کہ وہ صرف میری عبادت کریں، میں ان سے طالب رزق نہیں اورنہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے (کھانا) کھلائیں، اللہ ہی تو سب کا روزی رساں، زورآور(اور)مضبوط ہے ۔‘‘
ارشاد ربانی ہے:
﴿ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ﴿٢١﴾ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَالسَّمَاءَ بِنَاءً وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَّكُمْ ۖ فَلَا تَجْعَلُوا لِلَّـهِ أَندَادًا وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ﴾(البقرۃ۲ /۲۱۔۲۲)
’’اے لوگو!اپنے پروردگار کی عبادت کرو جس نے تمھیں اورتم سے پہلے کے لوگوں کو پیدا کیا تاکہ تم (اس کے عذاب سے)بچو، جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا اورآسمانوں کو چھت بنایا اور آسمان سے بارش برساکرتمہارے کھانے کے لیے انواع اقسام کے میوے پیدا کیے، خبردار!کسی کو اللہ کا شریک مت بناواور تم جانتے تو ہو ۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے اسی حق کو بیان فرمانے اور اس کی طرف دعوت دینے کے لیے ہی تمام رسولوں کو مبعوث اور کتابوں کو نازل فرمایا اور اس کے متضاد عقیدہ رکھنے سے ڈرایا ہے، جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے فرمایا:
﴿ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللّٰه وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ ﴾(النحل۱۶ /۳۶)
’’اور ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ لوگو!صرف اللہ کی عبادت کرو اور بت پرستی سے بچو۔‘‘
نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ﴾(الانبیاء۲۱ /۲۵)
’’اور آپ سے پہلے جو رسول ہم نے بھیجا اس کی طرف یہی وحی نازل فرمائی کہ میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں لہٰذا(تم سب)میری ہی عبادت کرو۔‘‘
مزید فرمایا:
﴿ الر ۚ كِتَابٌ أُحْكِمَتْ آيَاتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ ﴿١﴾ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللّٰه ۚ إِنَّنِي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ ﴾(ھود۱۱ /۱۔۲)
’’یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں اور اللہ حکیم وخبیر کی طرف سےبالتفصیل بیان کر دی گئی ہیں(وہ یہ)