کتاب: مقالات و فتاویٰ ابن باز - صفحہ 278
اللہ تعالیٰ اس کےبھی سابقہ تمام گناہ معاف فرمادےگااورجولیلۃ القدرکاقیام ایمان اورحصول ثواب کی نیت سےکرےگااللہ تعالیٰ اس کےبھی تمام گناہ معاف فرمادےگا ۔‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مزیدارشادفرماتےہیں کہ اللہ عزوجل ارشادفرماتاہے: ’’ابن آدم کاہرعمل اس کےلیےہےسوائےروزےکےاورروزہ میرےلیےہے اور میں ہی اس کی جزاعطاکروں گا۔اس نےاپنےجنسی جذبہ اورکھانےپینےکومیری وجہ سےترک کیا، روزےدارکےلیےدوخوشیاں ہیں ایک خوشی افطاری کےوقت اوردوسری اپنےرب کےدیدارکےوقت!روزےدارکےمنہ کی بواللہ تعالیٰ کےہاں کستوری کی مہک سےبھی زیادہ پاکیزہ ہے ۔‘‘ روزےکی فضیلت خصوصارمضان کےروزےاورقیام کی فضیلت کےبارےمیں بہت سی احادیث ہیں، لہٰذاہرمومن کوچاہئےکہ وہ اس فرصت کوغنیمت جانےکہ اللہ تعالیٰ نےاسےزندگی میں ایک بارپھررمضان سےمستفیدہونےکاموقعہ عطافرمایاہے، لہٰذااسےچاہئےکہ نیکیوں میں سرگرم عمل ہو، برائیوں سےاجتناب کرےاورفرائض خصوصانمازپنجگانہ کےاداکرنےمیں خوب محنت اورکوشش سےکام لےکہ نمازتواسلام کی عمارت کاستون اورشہادتین کےبعدسب سےبڑافرض ہے، لہٰذاہرمسلمان مردوعورت پرواجب ہےکہ وہ نمازکی حفاظت کرےاورنمازکواس کےوقت پرنہایت خشوع وخضوع اوراطمینان وسکون کےساتھ اداکرے۔ مَرد و زن کےلیےنمازکےوجوب کےاعتبارسےاہم بات یہ ہےکہ وہ مسجدمیں باجماعت نمازاداکریں جیساکہ ارشادباری تعالیٰ ہے: ﴿وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَارْ‌كَعُوا مَعَ الرَّ‌اكِعِينَ﴾(البقرۃ۲ /۴۳) ’’اورنمازقائم کرواورزکوٰۃدیاکرواور(اللہ کےسامنے)جھکنےوالوں کےساتھ جھکاکرو ۔‘‘ اورفرمایا: ﴿حَافِظُوا عَلَى الصَّلَوَاتِ وَالصَّلَاةِ الْوُسْطَىٰ وَقُومُوا لِلَّـهِ قَانِتِينَ﴾ (البقرۃ۲ /۲۳۸) ’’(مسلمانو!)سب نمازیں خصوصادرمیانی نماز(یعنی نمازعصر)پورےالتزام کےساتھ اداکرتےرہواوراللہ کےسامنےادب سےکھڑےرہاکرو ۔‘‘ نیزفرمایا: ﴿قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ﴿١﴾ الَّذِينَ هُمْ فِي صَلَاتِهِمْ خَاشِعُونَ ﴿٢﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِ‌ضُونَ ﴿٣﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَاةِ فَاعِلُونَ ﴿٤﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُ‌وجِهِمْ حَافِظُونَ ﴿٥﴾ إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ‌ مَلُومِينَ ﴿٦﴾ فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَ‌اءَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ﴿٧﴾ وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَ‌اعُونَ ﴿٨﴾ وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿٩﴾ أُولَـٰئِكَ هُمُ الْوَارِ‌ثُونَ ﴿١٠﴾ الَّذِينَ يَرِ‌ثُونَ الْفِرْ‌دَوْسَ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ﴾(المؤمنون۲۳ /۱۔۱۱) ’’تحقیق ایمان والےکامیاب ہوگئے، جونمازمیں عجزونیازکرتےہیں۔اورجونمازوں کی پابندی کرتےہیں، یہی لوگ میراث حاصل کرنے والے ہیں (یعنی) جو بہشت کی میراث حاصل کریں گے(اور)اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔‘‘ اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہےکہ ہمارےاوران کے(کفارکے)مابین جوعہدہے، وہ نمازہے، جواسےترک کردے