کتاب: مقالات و فتاویٰ ابن باز - صفحہ 161
والوں کی غلطی کو ضرور واضح کردیتے ہیں
صابونی کو اللہ تعالیٰ ہدایت وتوفیق بخشے، انہوں نے اپنے پانچویں مقالہ میں لکھا ہے’’ میں اپنے سلفی بھائیوں کے لیے اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ وہ اپنی گردنوں پر امت کو گمراہ قراردینے اوران اہل فقہ وحدیث وتفسیر ائمہ اسلام کی تکفیر کا بوجھ اٹھائیں جو اشاعرہ کے مذہب پر تھے، اگرہم مسلمانوں کی صفوں میں انتشارپیدا کردیں اورشیخ الاسلام ابن حجر عسقلانی شارح بخاری جیسی شخصیتوں کو بھی گمراہ قراردیں تو ہمیں اس سے کیا حاصل۔۔۔۔شیخ صابونی نے یہاں کچھ اورحضرات کے نام بھی لیے اورلکھا ہے کہ یہ جلیل القدر ائمہ امام اشعری کے مذہب پر تھے ۔۔۔۔۔الخ ۔‘‘
اس کا جواب یہ ہے کہ سلفی اہل علم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو ان ائمہ کرام کو جن کا آپ نے ذکر کیا ہے، کافر قراردیتا ہو، ہاں البتہ سلفی اہل علم، بہت سی صفات کے بارے میں تاویل کی جو غلطی یہ کرتے ہیں، اسے ضرور واضح کرتے ہیں اوربتاتے ہیں کہ یہ تاویل کرنا سلف امت کے مذہب کے خلاف ہے او ر یہ ان ائمہ کی تکفیر ہے نہ امت کی صفوں میں انتشار پید اکرنا ہے، بلکہ یہ تو اللہ کے دین اوراس کے بندوں کی ہمدردی وخیر خواہی ہے، حق کا بیان ہے، دلائل عقلیہ ونقلیہ کے ساتھ مخالفین حق کی تردید ہے، اس فریضہ کی ادائیگی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے حق کے بیان کرنے اوراسے نہ چھپانے کے بارے میں علماء پر فرض قراردیا ہے اوریہ تو دعوت الی اللہ اوراس کی راہ کی طر ف رہنمائی ہے اگر اہل حق، حق کو بیان کرنے میں خاموشی اختیار کرلیں تواس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ خطاکاراپنی خطاؤں ہی کو اختیار کیے رکھیں گے، دوسر ےلوگ ان کی تقلید کریں گے اوراس بوجھ کو اٹھانے کے ذمہ دار قرارپائیں گے، جس کا اللہ تعالیٰ نے اپنے حسب ذیل ارشاد میں ذکر فرمایا ہے:
﴿إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَىٰ مِن بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَابِ ۙ أُولَـٰئِكَ يَلْعَنُهُمُ اللّٰه وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ ﴿١٥٩﴾ إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا وَأَصْلَحُوا وَبَيَّنُوا فَأُولَـٰئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ ۚ وَأَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيمُ﴾ (البقرۃ۲ /۱۵۹ /۱۶۰)
’’جو لوگ ہمار ے حکموں اورہدایتوں کو جو ہم نے نازل کی ہیں (کسی غرض فاسد سے)چھپاتے ہیں باوجود یکہ ہم نے لوگوں کے (سمجھانے کے )لیے اپنی کتاب میں کھول کھول کربیان کردیا ہے، ایسے لوگوں پر اللہ تعالیٰ اورتمام لعنت کرنے والے لعنت کرتے ہیں ہاں! جو توبہ کرتے ہیں اوراپنی حالت درست کرلیتے ہیں اور(احکام الٰہی کو)صاف صاف بیان کردیتے ہیں، ان کے قصور معاف کردیتے ہوں اورمیں بڑا معاف کرنے والا(اور)رحم والا ہوں ۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے علماء اہل کتاب سے یہ عہدوپیمان لیا تھاکہ وہ دین کو لوگوں کے سامنے ضرورکھول کھول کربیان کریں گےاوراسے چھپائیں گے نہیں مگر اس عہدوپیمان کو توڑ دینے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کی مذمت کی اورہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے سے منع فرمایا ہے۔
اگر اہل سنت بھی ان لوگوں کی غلطیوں کی نشاندہی نہ کریں جو کتاب وسنت کی مخالفت کرتے ہیں تو پھر تویہ بھی مغضوب اورگمراہ اہل کتاب کی طرح ہوجائیں گے پھر ہم برادر صابونی کی خدمت میں یہ بھی گزارش کریں گے کہ علماء اشاعرہ ابوالحسن اشعری کے متبع نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے صفات کی تاویل سے رجوع کرکے اہل سنت والجماعت کے اس