کتاب: مقالات توحید - صفحہ 59
شرک سب سے بڑا ظلم ہے جب کہ توحید سب سے بڑا عدل ہے۔ ۵۔ توحید اور جنت:.... جنت میں داخل ہونے اورعذاب جہنم کے سے نجات پانے کا بنیادی سبب توحیدہی ہے؛رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو یہ کہے: ((أَشْہَدُ أَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلُہٗ۔وَ أَنَّ عیْسٰی عَبْدُ اللّٰہِ وَ رَسُوْلُہٗ۔ وَ کَلِمَتُہٗ۔ اَلْقَاہَا اِلٰی مَرْیَمَ۔وَ رُوْحٌ مِّنْہُ۔ وَالْجَنَّۃُ حَقٌّ وَ النّارُ حَقٌّ۔أَدْخَلَہٗ اللّٰہُ الْجَنَّۃَ عَلٰی مَا کَانَ مِنَ الْعَمَلِ ۔))[متفق علیہ] ’’اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبودبرحق نہیں اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور حضرت عیسی علیہ السلام اللہ کے بندے اور اس کے رسول اور کلیم اللہ ہیں جو اس نے حضرت مریم علیہا السلام کی طرف القاء کیا تھا اور روح اللہ ہیں اور یہ کہ جنت حق ہے اور دوزخ حق ہے۔‘‘ تواللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کریں گے خواہ اس کے اعمال کیسے بھی ہوں ۔‘‘ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: (( قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی یَابْنَ اٰدَمَ لَوْ اَتَیْتَنِیْ بِقُرَابِ الْاَرْضِ خَطَایَا ثُمَّ لَقِیْتَنِیْ لَا تُشْرِکُ بِیْ شَیْئًا لَّأَتَیْتُکَ بِقُرَابِہَا مَغْفِرَۃً ۔))[ترمذی] ’’ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اے ابن آدم ! اگر تو میرے پاس گناہوں سے پوری زمین بھر کر لے آئے پھرمجھ سے اس حال میں ملے کہ تو نے میرے ساتھ شرک نہ کیا ہو تو میں اسی مقدار میں بخشش کی بارش کروں گا۔‘‘ ۶۔ توحید دنیا و آخرت کي تکالیف سے نجات کا سبب ہے: .... علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ توحید اللہ تعالیٰ کے دوستوں اور دشمنوں کو خوف سے نجات دلانے والی ہے ۔‘‘ أ:.... دشمنوں کے متعلق: توحیداللہ تعالیٰ کے دشمنوں کو بھی دنیا کی تکالیف اور سختیوں