کتاب: مقالات توحید - صفحہ 31
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں لوگوں کو اس کی خوشخبری سنا دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا ہر گز نہ کرنا۔ کیونکہ پھر وہ اسی پر بھروسہ کر کے بیٹھ رہیں گے ۔‘‘ ایک روایت میں ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے اپنی وفات کے موقعہ پر اس حدیث کو بیان کر دیا تھا مبادا کہ کتمان حق کے گناہ میں مبتلا ہو جائیں ۔ اللہ تعالیٰ کے لیے اخلاص۔ ہر قسم کی عبادت صرف اسی کے لیے بجا لانا ۔ اس کے اوامر ونواہی سے آگے نہ بڑھنا۔ جس چیز کا اس نے اپنی ذات کے لیے اثبات کیا ہے اس کا اثبات کرنا، اور جس چیز کی اس نے اپنی ذات سے نفی کی ہے اس کی نفی کرنا۔ اسکے شعائر کی تعظیم کرنا۔یہ تمام باتیں بندوں پر اللہ تعالیٰ کا حقوق میں سے ہیں ۔ ٭٭٭