کتاب: مقالات توحید - صفحہ 24
میں سے بھی جو خبر تحریف و تبدیل سے محفوظ ہے اس کی تصدیق کرنا۔یہ ایسی خبریں ہیں جو ہماری شریعت نے صحیح اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں ۔ ۴۔ ان کتابوں کے جو احکام منسوخ نہیں ہوئے، ان پر عمل کرنا، اور انہیں مان کر چلنا ؛ خواہ ان کی حکمت ہمیں سمجھ آئے یا نہ آئے۔اور یہ کہ اس قرآن کی وجہ سے سابقہ تمام کتابیں منسوخ ہوچکی ہیں ۔ د:.... ایمان بالرسالت چار چیزوں کو شامل ہے: ۱۔ ان کی رسالت اللہ تعالیٰ کی طرف سے برحق ہونے پر ایمان۔پس جس نے کسی ایک بھی رسول کا انکار کیا گویا کہ وہ تمام رسولوں کا انکار کرتاہے۔ ۲۔ جن رسولوں کے نام ہمیں معلوم ہوسکے ہیں ،ان پر ان کے ناموں کے ساتھ ایمان رکھنا، جیسے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابراہیم ، حضرت موسی ،حضرت عیسی حضرت نوح علیہم السلام اور اس طرح باقی انبیائے کرام علیہم السلام ۔ ۳۔ ان رسولوں کے متعلق جو صحیح اطلاع ہم تک پہنچی ہے اس کی تصدیق کرنا۔ ۴۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ تمام لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں ، ان کی شریعت کے مطابق عمل کرنا۔ ھ:.... آخرت پر ایمان تین چیزوں کوشامل ہے: ۱۔ دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان۔ ۲۔ حساب اور جزاء پر ایمان ۔ ۳۔ جنت اور جہنم پر ایمان۔ و:.... تقدیر پرایمان چار چیزوں کو شامل ہے: ۱۔ اس بات پر ایمان کہ اللہ تعالیٰ کوہرچیز کا اجمالی اور تفصیلی علم ہے۔ ۲۔ یہ کہ اللہ تعالیٰ کے پاس یہ تمام چیزیں لوح محفوظ پر لکھی ہوئی ہیں ۔ ۳۔ یہ کہ کائنات میں کوئی بھی چیز اللہ کے حکم کے بغیر نہیں ہوسکتی۔