کتاب: مقالات توحید - صفحہ 23
مانو۔‘‘ ایمان کے چھ ارکان ہیں : ۱۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان ۲۔اس کے فرشتوں پر ایمان۔ ۳۔ اس کی کتابوں پر ایمان ۔ ۴۔اس کے رسولوں پر ایمان۔ ۵۔ آخرت کے دن پر ایمان ۔ ۶۔ اچھی اوربری تقدیر پر ایمان اب ان میں سے ہر ایک رکن کی کچھ تفصیل بیان کی جاتی ہے: أ:.... اللہ تعالیٰ پر ایمان بذیل چار امور کو متضمن ہے: ۱۔ اللہ تعالیٰ کے وجود پر ایمان ۔ ۲۔ اس کی ربوبیت پر ایمان ۳۔ اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر ایمان ۔ ۴۔ اس کے اسماء و صفات پر ایمان ۔ ب:....ملائکہ پر ایمان بذیل چار امور کو متضمن[شامل ]ہے: ۱۔ ملائکہ کے وجود پر ایمان ۔ ۲۔ ملائکہ کی صفات پر ایمان ۔ ۳۔ جن ملائکہ کے اسماء کا ہمیں علم ہواہے ؛ جیسے جبریل واسرافیل و مکائیل وغیرہ، ان پر ان کے ناموں کے ساتھ اور باقی ملائکہ جن کے نام معلوم نہیں ہوسکے ، ان پر اجمالًا ایمان ۔ ۴۔ ملائکہ پر اللہ تعالیٰ کے حکم سے لگائی گئی ذمہ داریوں پر ایمان ۔ ج:....کتابوں پر ایمان لانا چار امور کو متضمن ہے: ۱۔ ان کتابوں کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ ہونا برحق ہے۔ ۲۔ جن کتابوں کے نام ہمیں معلوم ہوسکے ہیں ،جیسے تورات زبور ،انجیل اورقرآن ؛ ان پر ان کے ناموں کے ساتھ ایمان رکھنا۔ ۳۔ جس کتاب کی خبریں صحیح ثابت ہیں ، اس کی تصدیق کرنا ،یعنی قرآن۔ اور سابقہ کتب