کتاب: مقالات توحید - صفحہ 176
پر چلیں گے ان پرنہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔‘‘ دوسرا مقام:....جو کوئی بھی ایمان لایا ہواورنیک عمل کرتا ہو؛اسے اللہ تعالیٰ اس کے اجرو ثواب سے نوازیں گے اور وہ بے غم وخوف ہوگا؛اللہ تعالیٰ کافرمان گرامی ہے: ﴿بَلٰی مَنْ اَسْلَمَ وَجْہَہٗ لِلّٰہِ وَ ہُوَ مُحْسِنٌ فَلَہٗٓ اَجْرُہٗ عِنْدَ رَبِّہٖ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَ لَا ہُمْ یَحْزَنُوْنَ﴾ [البقرۃ112] ’’ ہاں جس نے اپنا منہ اللہ کے تابع کردیا اور وہ نیکو کار بھی ہو تو اس کا بدلہ اس کے رب کے ہاں ہے اور ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔‘‘ تیسرامقام:....جو بھی اہل ایمان اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرے اور کسی کو تکلیف نہ دے ؛وہ بھی بے غم و خوف ہوگا؛ اللہ تعالیٰ کافرمان گرامی ہے: ﴿اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَہُمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ثُمَّ لَا یُتْبِعُوْنَ مَآ اَنْفَقُوْا مَنًّا وَّ لَآ اَذًی لَّہُمْ اَجْرُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَ لَا ہُمْ یَحْزَنُوْنَ﴾ [البقرۃ 262] ’’جو لوگ اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پھر خرچ کرنے کے بعد نہ احسان جتلاتے ہیں اور نہ ستاتے ہیں ان کے لیے اپنے رب کے ہاں ثواب ہے اوران پر نہ کوئی ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔‘‘ چوتھا مقام:.... دن اور رات میں خفیہ اور اعلانیہ طور پر اللہ کی راہ میں خرچ کرنے پربھی یہ انعام و اکرام مل سکتا ہے؛ اللہ تعالیٰ کافرمان گرامی ہے: ﴿اَلَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ اَمْوَالَہُمْ بِالَّیْلِ وَ النَّہَارِ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً فَلَہُمْ اَجْرُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَ لَا ہُمْ یَحْزَنُوْنَ﴾ [البقرۃ 274] ’’جو لوگ اپنا مال اللہ کی راہ میں رات اوردن چھپا کر اور ظاہر خرچ کرتے ہیں تو ان کے لیے اپنے رب کے ہاں ثواب ہے ان پر نہ کوئی ڈر ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔‘‘