کتاب: مقالات توحید - صفحہ 148
کیونکہ وہ کئی معبودوں پر یقین رکھتا ہے۔جب کہ اس کے برعکس ایک اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنے والا انسان صرف اسی پر توکل کرتے ہوئے اسی کا خوف اپنے دل میں رکھتا ہے۔ اسے کسی دوسری چیز کا خوف و ڈر محسوس نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ کسی قوت سے مرعوب ہوتاہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿سَنُلْقِیْ فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ کَفَرُوا الرُّعْبَ بِمَآ اَشْرَکُوْا بِاللّٰہِ مَا لَمْ یُنَزِّلْ بِہٖ سُلْطٰنًا وَ مَاْوٰیہُمُ النَّارُ وَ بِئْسَ مَثْوَی الظّٰلِمِیْنَ﴾ [آل عمران151]
’’ہم عنقریب کافروں کے دلوں میں رعب ڈال دیں گے اس وجہ سے کہ وہ اللہ کے ساتھ ان چیزوں کو شریک بناتے ہیں جس کی اللہ نے کوئی دلیل نازل نہیں کی۔ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور ان ظالموں کی بری جگہ ہے۔‘‘
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام مسلمانوں کو شرک و بدعات سے محفوظ فرمائے؛زندگی گزرے تو توحید و سنت پر اور موت آئے تو ایمان کی حالت میں اور قرآن و سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔
٭٭٭